اقوال زریں

علامہ  اقبال نے فرمایا

٭ قومیں فکر سے محروم ہو کر تباہ ہو جاتی ہیں۔

٭ جو مسائل انسان نہ حل کرسکے، قدرت انہیں حل کرتی ہے۔

٭ جدوجہد میں ہی زند گی کا راز پوشیدہ ہے۔

٭ مطالعہ انسان کے لئے اخلاق کا معیار ہے۔

٭ علم کی جستجو جس رنگ میں بھی کی جائے عبادت کی ایک شکل ہے۔

٭ ایک سوچنے والے زندہ انسان کے خیالات میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، نہیں بدلتا تو پتھر نہیں بدلتا۔

عابعہ عابد، جماعت، نہم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ

فرمودہ اقبال

٭ صبر مسلمانوں کے لیے سب سے بڑی سعادت ہے۔

٭ ہر معاملے میں خدا پر بھروسہ رکھنا مسلمانوں کا ایمان ہے۔

٭ غلامی اور محکومی بہت بڑی لعنت ہے۔

٭ یہ امر بہت افسوس ناک ہے کہ کسی شخص کا علم و فضل یا احترام ہمیں حق گوئی سے باز رکھے۔

٭ غلامی بہت بڑی لعنت ہے، غلامی زبان سے وہ کچھ بھی کہلوا سکتی ہے جو انسان نہیں کہنا چاہتا۔

٭ ایک بڑے استاد اور معلم کی حیثیت سورج کی سی ہے جو اپنی روشنی اور حرارت ہر چیز تک بے کم و کاست پہنچاتا ہے۔

محمد رضوان، جماعت دہم، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول خانیوال

اقوال اقبال

٭ انصاف ایک بیش بہا خزانہ ہے لیکن ہم پر لازم ہے کہ اسے رحم کی دستبرد سے محفوظ رکھیں۔

٭ مصیبت ایک عطیئہ خداوندی ہے تاکہ انسان پوری زندگی کا مشاہدہ کر سکے۔

٭ میرا عقیدہ ہے کہ انسانی جماعتوں کے اقتصادی امراض کا بہترین علاج قرآن پاک نے تجویز کیا ہے۔

مدیحہ مریم ، جماعت نہم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاصل پور، ضلع بہاول پور

انمول موتی

٭ جب تمہاری اداسی بڑھنے لگے تو سمجھ جانا کہ تمہارے اوپر آزمائش آنے والی ہے۔

٭ دوستی ایک دھاگے کی طرح ہے، ہر روز شیطان اس دھاگے کو کھینچتا ہے، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ دھاگا کچا بناتے ہیں یا مضبوط۔

٭ کامیابی کے پیچھے نہ بھاگو بلکہ ایسے بنو کہ کامیابی آپ کے پیچھے بھاگے۔

اقصیٰ شفیق ملک ، جماعت سکینڈ ایئر، کیمبرج ہائیر سکینڈری سکول اوچ شریف، ضلع بہاول پور

واہ کیا بات ہے

٭ دوستی کا بھرم صرف وہ لوگ رکھ سکتے  ہیں جن کے وجود میں سمندر جتنا دل  ہو۔

٭ دوست کی غلطی ریت پر لکھو تا کہ پانی اسے مٹا دے اور دوست کے احساس پتھر پر لکھو تاکہ کوئی اسے مٹا نہ سکے۔

٭ اللہ کی بہترین نعمت مخلص دوست ہے۔

سمیرا منظور، جماعت نہم، گورنمنٹ لیب ماڈل ہائیر سکینڈری سکول( ملحقہ قائد ) رنگیل پور ،ملتان
شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •