سچ بولو سچے کہلاؤ
سچ کی سب کو رِیس دلاؤ
جب اوروں کو راہ بتاؤ
خود رستے پر تم آ جاؤ
قوم کو اچھے کام دیکھاؤ
نیک بنو نیکی پھیلاؤ
ہو گی تم میں اگر ستھرائی
سب سیکھیں گے تم سے صفائی
محنت کر کے جو ہیں کماتے
سب کو محنت وہ ہیں سکھاتے
جو نہیں ہاتھ اور پاؤں ہلاتے
سب کو اپاہج وہ ہیں بناتے
قوم کو اچھے کام دیکھاؤ
نیک بنو نیکی پھیلاؤ
شیئر کریں